Urdu shayari momin khan momin biography
Urdu shayari momin khan momin biography
Urdu shayari momin khan momin biography wikipedia!
مومن خان مومن کا تعارف | Momin Khan Momin ka taaruf
شاعر کا نام ۔۔۔۔ مومن خان مومن
تیار کردہ ۔۔۔۔ منظور احمد
کتاب کا نام اردو شاعری۔۔۔۔کورس کوڈ۔۔۔5607
پیج نمبر۔۔۔ 271…….130
مومن خان مومن کا تعارف
محمد مومن خان نام تھا اور مومن تخلص۔ 1215ھ مطابق 1800ء میں دہلی کے محلہ کو چنہ چیلان میں پیدا ہوئے۔ ان کے دادا حکیم نامدار خاں شاہ عالم کے عہد حکومت میں کشمیر سے ہجرت کر کے دہلی آئے اور یہیں سکونت اختیار کی۔ ان کی طبابت کا شہرہ سن کر بادشاہ نے شاہی طبیبوں میں شامل کر لیا اور ان کی بے بہا خدمات کے صلے میں جاگیر عطا کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم مومن خان مومن اور خواجہ حیدر علی آتش کے کلام کی خصوصیات pdf
مومن کے والد حکیم غلام نبی خان دہلی کے مشہور طبیبوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہیں حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سے بے حد عقیدت تھی۔ حضرت شاہ عبدالعزیز نے ہی مومن کی پیدائش کے موقع پر مومن کے کان میں اذان دی اور مومن خاں نام رکھا۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی ۔ جب ذرا ہوش سنبھالا تو مولانہ شاہ عبد القادر سے عربی کی کتابیں پڑھیں۔ گویا مومن خان نے درسیات کی تکمیل ایک ایسے گھرانے میں کی جو ایک م